داعش

سندھ پولیس کےکاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی بڑی کاروائی، داعش کا اہم کمانڈر گرفتار

کراچی (پاک صحافت) سندھ پولیس کےکاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے داعش کے ایک اہم کمانڈر کو گرفتار کر لیا ہے جس کے قبضے سے اسلحہ  بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق  ملزم افغانی باشندہ ہے اور کافی عرصے سے کراچی میں مقیم ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم عبدالمالک ولد ابراہیم سال 2011 سے داعش کے ملا عبدالمنان گروپ سے رابطے میں رہا اور اس کے قبضے سے 30 بور پستول برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم عبدالمالک نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اکثر رمضان المبارک کے مہینے میں کراچی سے چندہ اکٹھا کر کے داعش کو پہنچاتا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ حوالہ ہنڈی کا کام بھی کرتا ہے اور اب تک لاکھوں روپے کی کرنسی حوالہ ہنڈی کے ذریعے افغانستان منتقل کر چکا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے موبائل فون پر اہم معلومات ملی ہیں جس کا فرانزک معائنہ کرایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے