اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سندھ میں گزشتہ اور حالیہ سیلاب سے بہت نقصان ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پیپلز پارٹی ہیومن رائٹس سیل کے تحت ماحولیاتی تبدیلی کے انسانی حقوق پر اثرات پر منعقدہ کانفرنس سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی بہت بڑا چیلنج ہے، پاکستان کو حالیہ سیلاب میں بہت نقصان ہوا۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ انسانی حقوق اور کلائمیٹ جسٹس پی پی کا منشور ہے، ہمیں جدت کی طرف جانا ہوگا، ہمیں مستقبل کے چیلنجز کی منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے سندھ میں اپنا گھر پروگرام شروع کیا، سیلاب متاثرین کی بحالی اور شیلٹر کی فراہمی پر کام کررہے ہیں۔
Short Link
Copied