سندھ میں صورتحال بہتر نہیں، مجرموں کے خلاف آپریشن کیا جائے، نثار کھوڑو

نثار کھوڑو

سکھر (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ سندھ میں صورتحال بہتر نہیں، مجرموں کے خلاف آپریشن کیا جائے۔

سکھر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت امن و امان کے قیام میں مصلحت سے کام نہیں لے گی۔ انہوں نے کہا کہ امن امان کے قیام کیلئے بلاتفریق ڈاکوؤں اور کرمنلز کے خلاف آپریشن کیا جائے۔

رہنما پیپلز پارٹی نے آئی جی سندھ کی تبدیلی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ امن وامان کو قائم کرنے کیلئے آئی جی سندھ سمیت دیگر پولیس افسران کو تبدیل کیا گیا۔ ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کا جلسہ 3 اپریل کو رات میں ہوگا۔ جلسے کے تمام انتظامات اور تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے