سندھ میں جَلد ای وی ٹیکسی اور پنک ٹیکسی چلانے کا اعلان

شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے عوام کے لیے خوشخبری سنائی گئی ہے۔ سندھ کے وزیرِ اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے جَلد ای وی ٹیکسی اور پنک ٹیکسی چلانے کا اعلان کیا ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار ای وی ٹیکسی اور پنک ای وی ٹیکسی چلائی جائے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال جون میں سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا تھا کہ سندھ حکومت بہت جَلد ای ٹیکسی بھی شروع کرر ہی ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ کراچی میں خواتین کے لیے مخصوص پنک بس سروس اور پیپلز الیکٹرانک بس سروس کو عوام میں بے حد پذیرائی ملی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے