سندھ میں اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد

اسلحہ نمائش

کراچی (پاک صحافت) محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کردی۔ محکمہ داخلہ نے اسلحے کی نمائش پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق اسلحے کی نمائش پرپابندی دفعہ 144 کے تحت اور رینجرز کی سفارش پر 3 ماہ کیلئے لگائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر دوران ڈیوٹی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا جب کہ رجسٹرڈ نجی سکیورٹی کمپنیوں کے گارڈز پر بھی دوران ڈیوٹی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ نوٹیفکیشن کے مطابق دوران نقل وحرکت سکیورٹی گارڈز پر اسلحے کی نمائش کی پابندی ہوگی، کھلی گاڑی پر سفر کے دوران اسلحہ گاڑی کے اندر رکھا جائے، کھلی گاڑی یا ڈالے میں اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی جب کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں پر دفعہ 188 کےتحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے