سولر سسٹم

سندھ حکومت کی جانب سے مستحقین میں سولر پینلز کی تقسیم کا آغاز

کراچی (پاک صحافت) سندھ کے عوام کو سستی بجلی دینے کے مشن کے سلسلے میں مستحقین میں سولر پینلز کی تقسیم کا آغاز ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی ہاؤس میں ہوم سولر سسٹم منصوبے کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مستحقین میں سولر پینل تقسیم کیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبہ سندھ ملک کا انرجی باسکٹ ہے جبکہ وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ سولر پارک مکمل ہونے کے بعد تمام ڈسکوز کو بھی بجلی فراہم کریں گے۔

منصوبے کے تحت صوبائی حکومت 2 لاکھ خاندانوں کو سولر ہوم سسٹم فراہم کرے گی جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت خاندانوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ منصوبے کے پہلے مرحلے میں سندھ کے 50 ہزار خاندانوں کو سولر سسٹم دیا جائے گا۔

سندھ کے ہر ضلع میں 6665 خاندانوں کو سولر سسٹم دیا جائے گا جبکہ سندھ سولر ہوم پروگرام کی مجموعی لاگت 32 ملین ڈالر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے