کراچی (پاک صحافت) امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کے عوام کے حقوق کا تحفظ کرے گی، عوامی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کے الیکٹرک کی فروخت کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کی اونرشپ/شیٸرز فروخت کرنے سے پہلے سندھ حکومت کو اعتماد میں لیا جائے۔ وزیر توانائی سندھ نے صوباٸی حکومت کے تحفظات پر وفاق کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
امتیاز شیخ کا مزید کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے حقوق کسی دوسری کمپنی کو منتقل کرنے کی خبر کی تحقیق کررہے ہیں، سندھ حکومت کے الیکٹرک کی شکایات کے ازالے کے لیے وفاق اور نیپرا سے رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کے حقوق کی فروخت کے وقت صوباٸی حکومت کو باقائدہ مشاورت میں شامل کیا جائے۔