سندھ حکومت کا ہاکی اولمپیئن نوید عالم کے علاج سے متعلق بڑا اعلان

نوید عالم

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے ہاکی اولمپیئن نوید عالم کے علاج سے متعلق بڑا اعلان کر دیا،  ذرائع کے مطابق کینسر میں مبتلا ہاکی اولمپیئن نوید عالم کے علاج کی ذمہ داری سندھ حکومت نے  لے لی ہے۔ سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ نوید عالم کے علاج پر جتنا خرچہ آئے گا وہ سندھ حکومت دینے کے لئے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکنیکل آفیسر سندھ حکومت  فیض منگی کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے شوکت خانم اسپتال کو خط لکھ دیا گیا ہے، سندھ حکومت ہاکی اولمپیئن نوید عالم کے علاج کے تمام اخراجات برداشت کرے گی۔ فیض منگی کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر نوید عالم کا علاج کرایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ  اس حوالے سے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری حیدر حسین کو سندھ حکومت کا خط بھی موصول ہو گیا ہے۔ حیدر حسین کے مطابق نوید عالم کے شوکت خانم اسپتال میں داخلے سے متعلق فیملی کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے