کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت کی جانب سے کورونا سے جاں بحق ملازمین کے لئے فی کس دس لاکھ امداد دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس کی منظوری صوبائی کابینہ کی جانب سے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں سرکاری ملازمین اور کنٹریکٹ ملازمین کے متعلق بریفنگ دی گئی جبکہ کورونا وائرس سے متاثر ہوکر جاں بحق ہونے والے سرکاری ملازمین کو فی کس دس لاکھ معاوضہ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب سندھ کابینہ نے کورونا وائرس کی صورت حال کے پیش نظر صوبے میں سول انتظامیہ کی مدد کے لیے پاک آرمی کی خدمات لینے کی منظوری بھی دے دی ہے۔
Short Link
Copied