ناصر حسین شاہ

سندھ حکومت کا متوسط طبقے کو سولر سسٹم لگانے کیلئے بلاسود قرض فراہم کرنے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے متوسط طبقے کے لوگوں کو سولر سسٹم لگانے کے لیے بلاسود آسان قرض فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے سینیئر صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ 30 لاکھ گھروں میں بجلی نہیں ہے، انتہائی غریب گھرانوں کو پہلے سولر سسٹم فراہم کریں گے۔ بجٹ میں کوشش کی گئی ہے کہ عام آدمی کا خیال رکھا جائے۔

ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے جو وعدے کیے انہیں پورا کرنے جارہے ہیں، مفت بجلی سے متعلق اور پینے کے صاف پانی کے لیے منصوبے تیار کیے ہیں۔ انتہائی غریب گھرانوں کو ایک پنکھا اور 3 بلب جلانے کے لیے پہلے سولر سسٹم فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو وفاقی بجٹ پر تحفظات ہیں، سندھ کےساتھ گزشتہ دہائی میں کتنی بڑی زیادتی کی گئی ہے، دوسرے صوبوں میں کھربوں روپے میں کام ہوئے، سندھ کو دو تین فیصد سے زیادہ پی ایس ڈی پی میں حصہ نہیں دیا گیا۔ کراچی کے لیےجوبجٹ مختص ہے اس میں اربوں روپےکےکام ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جرائم کیخلاف ایف آئی اے کو ایف بی آئی کی طرز پر بنانا چاہتے ہیں، محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جرائم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے