کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے ایمرجنسی میں عوام کی رہنمائی کیلئے ریڈیو چینل لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے فیصلہ کیا ہے کہ ریڈیو چینل کی نشریات کا آغاز سندھ بھر میں کیا جائے گا۔ سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کی تشہیر کے لیے ڈائریکٹوریٹ کو متحرک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ 15 سالوں میں بڑے بڑے منصوبے مکمل کیے ہیں جن کی مؤثر طریقے سے تشہیر نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں بہترین اسپتال سندھ میں کام کر رہے ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی، ایس آئی یو ٹی، سائبر نائف اور گمبٹ اسپتال پڑوسی ممالک کی بھی خدمت کر رہے ہیں۔
Short Link
Copied