کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے 5 فروری کو یوم کشمیر پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ خیال رہے کہ 5 فروری کی صبح 10 بجے شہدائے کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری کو ملک میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔ اس حوالے سے کابینہ ڈویژن کی جانب سے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ نوٹیفکیشن کے مطابق 5 فروری کو کشمیری شہدا کیلئے صبح 10بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔