ڈبل سواری

سندھ حکومت نے ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

کراچی (پاک صحافت) محکمہ داخلہ سندھ نے نو اور دس محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

نوٹیفکیشن مطابق 12 سال سے کم عمر، بزرگ اور صحافیوں کو پابندی سے استثنا حاصل ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ داخلہ نے لاؤڈ اسپیکر کے بے جا استعمال پر پابندی عائد کردی جبکہ پابندی سندھ ساؤند سسٹم ایکٹ 2015 کے تحت عائد کی گئی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے ڈرونز اڑانے پر بھی پابندی عائد کردی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محرم کی مجالس اور جلوس کے دوران ڈرونز اڑانے پر پابندی ہوگی۔

علاوہ ازیں بغیر اجازت جلوس، مجالس اور تعزیے کے جلوسوں پر بھی پابندی ہوگئی، لائسنس یافتہ ہتیھار ساتھ لے کر چلنے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

پولیس چوکی

پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا بھاری ہتھیاروں سے حملہ، 2 اہلکار جاں بحق

خیبر (پاک صحافت) خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں تختہ بیگ چوکی پر دہشت گردوں نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے