کراچی (پاک صحافت) ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت بلدیاتی الیکشن کے لئے تیار ہے۔
تفصیلات کے مطابق کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں فٹسال، بیڈ منٹن کورٹس کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ ایک سال پہلے تک لوگ کے ایم سی سے مایوس تھے، اب ادارہ کام کرتا ہوا نظر آرہا ہے، فنڈز اور اختیارات وہی ہیں صرف نیت صاف ہے، کے ایم سی کے حالات اتنے برے نہیں تھے جتنا پیش کیا گیا۔
ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت بلدیاتی الیکشن کے لئے تیار ہے اور ہم نے کبھی بلدیاتی الیکشن کی مخالفت نہیں کی۔ الیکشن کمیشن نے 23 اکتوبر کو الیکشن کی تاریخ کا اعلان حکومت سندھ کی مشاورت کے بغیر کیا تھا۔