سندھ حکومت بارش سے متاثرہ افراد کیلئے جگہ فراہم کرنے کو تیار ہے۔ شرجیل میمن

شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت صوبے بھر میں بارش سے متاثرہ افراد کو رہائش کے لئے متبادل جگہ فراہم کرنے کو تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بارش کے باعث کسی کو رہنے کی جگہ چاہیے تو ہیلپ لائن 1736 پر رابطہ کریں۔ کراچی میں بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتِ حال پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ سنگین صورتِ حال میں سندھ حکومت رہنے کی جگہ فراہم کرنے کو تیار ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں شدید بارشوں کے پیشِ نظر سڑکوں پر موجود پانی کی نکاسی جب تک مکمل نہیں ہوتی ہم لوگ اس وقت تک نہیں سوئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں سے پانی کی نکاسی کے لیے سندھ حکومت سڑکوں پر موجود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے