شرجیل میمن

سندھ حکومت بارشوں کے باعث ہونے والے تمام نقصانات کا ازالہ کرے گی۔ شرجیل میمن

اسلام آباد (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت صوبے بھر میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے تمام جانی و مالی نقصانات کا ازالہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں مون سون کی غیر معمولی بارشیں ہوئی ہیں، شہروں کے انفراسٹرکچر اور دیہی علاقوں میں فصلوں کو شدید نقصان ہوا ہے۔ مون سون کے حالیہ اسپیل سے حیدرآباد، جامشورو، دادو، ملیر، عمرکوٹ، مٹیاری، بدین، ٹھٹہ اور سجاول زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، تمام متاثرہ اضلاع میں سندھ کابینہ کے اراکین امدادی کارروائیوں کی نگرانی کررہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے متاثرہ علاقوں میں ٹینٹ اور راشن سمیت نکاسی آب کے لیے مشینری پہنچا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر سندھ حکومت نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو امدادی کارروائیوں کے لیے 30، 30 لاکھ روپے فوری جاری کردیئے ہیں اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایات دی ہیں کہ متاثرہ خاندانوں کو اسکولوں میں متبادل رہائش فراہم کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شواہد بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے