کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت اب بجلی کی قیمت خود مقرر کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت بجلی پیدا کر سکتی ہے جبکہ ٹرانسمیشن اور ڈسٹریبیوشن تو پہلے سے ہی کر رہی ہے۔ اب ہم نے بجلی بنانے کی کمپنی بنائی ہے، اب سندھ حکومت خود ٹیرف مقرر کرے گی۔
مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ بجلی مہنگی ہونے سے صنعتیں بند ہو رہی ہیں، 40 ہزار میگا واٹ پیدا کر رہے ہیں اور ضرورت 30 ہزار ہے، جو فیکٹریاں آٹھ گھنٹے دن کی ایک شفٹ چلا رہی ہیں ان کو دوسری چلانے کی ہدایت کی جائے اور دوسری شفٹ میں کم قیمت پر بجلی مہیا کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کو سستا کریں گے تو ڈیمانڈ بڑھے گی، ہم بجلی سستی پیدا کر کے صنعتی ترقی کیلئے استعمال کریں گے۔ تھر میں ڈاکٹر ثمر مبارک کا پروجیکٹ وفاقی حکومت کا تھا، وہ پروجیکٹ نہیں چل سکا اب ہم اس کے اثاثے سنبھال رہے ہیں۔