سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

دفعہ 144

کراچی (پاک صحافت) محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محرم الحرام میں قیام امن کیلئے سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے جس کے تحت اسلحہ لے کر چلنے، متازع پوسٹر آویزاں کرنے پر پابندی لگائی گئی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزارت داخلہ نے محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تمام صوبوں کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 245 کے تحت ملک بھر میں فوج تعینات رہے گی۔

مراسلے کے مطابق پاک فوج کی تعیناتی صوبوں کی درخواست پر کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے