سندھ اور پنجاب کے بیشتر ویکسی نیشن سینٹرز بند

کورونا ویکسین

کراچی/ لاہور (پاک صحافت) کورونا ویکسین کی کمی کی وجہ سے سندھ اور پنجاب کے بیشتر ویکسی نیشن سینٹرز کو بند کردیا گیا ہے۔ جس کے باعث ویکسین لگوانے کے خواہشمند شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سندھ نے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے ویکسین کی عدم فراہمی کے باعث چھوٹے ویکسی نیشن سینٹرز کو بند کردیا گیا ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں 40 ویکسینیشن سینٹرز قائم کیے تھے، جن میں سے 30 بند ہوگئے، ضلع غربی کے 21 سینٹرز ویکسین کی قلت کے باعث بند ہیں۔

دوسری جانب بیشتر مراکز بند ہونے پر پنجاب کے سب سے بڑے ایکسپو سینٹر میں ویکسین لگوانے والوں کا رش بڑھ گیا۔ ویکسین کی محدود مقدار اور قلت کی وجہ سے ایکسپو سینٹر لاہور میں بھی دھکم پیل جاری ہے، جس کے باعث کورونا ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر دی گئیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے