الیکشن کمیشن

سندھ اور پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں پر 29 اور غیر مسلموں کے لیے مختص نشستوں پر 9 نوٹیفکیشن جاری کیے۔ سندھ اسمبلی میں خواتین کی 20 نشستوں پر پیپلز پارٹی کی اراکین منتخب ہوئی ہیں، خواتین کی مخصوص نشستوں پر ایم کیو ایم کی 6 اراکین اور جی ڈی اے کی ایک رکن منتخب ہوئی ہے۔

اقلیتی نشست پر پیپلز پارٹی کے 6 اور ایم کیو ایم کے 2 ارکان منتخب ہوئے ہیں۔ ایم کیو ایم کی مخصوص نشستوں کے ساتھ سندھ اسمبلی میں 36 سیٹیں ہوگئی ہیں، جبکہ جی ڈی اے ارکان کی تعداد 3 ہوگئی۔ پیپلز پارٹی کی مخصوص سیٹوں کے ساتھ سندھ اسمبلی میں 114 سیٹیں ہوگئی ہیں۔

سندھ اسمبلی میں اقلیت کی ایک اور خواتین کی دو نشستوں پر فیصلہ نہیں ہوا، اسی طرح سنی اتحاد کونسل میں شامل آزاد ارکان کی مخصوص نشستوں پر بھی فیصلہ نہیں ہوا۔ اسی طرح الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی خواتین کی 36 مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹفکیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کو تین، مسلم لیگ (ق) کو دو اور استحکام پاکستان پارٹی کو ایک نشست دی گئی ہے۔ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی 8 میں سے 5 اقلیتی نشستوں کا بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کی 66 میں سے 42 مخصوص نشستیں الاٹ کردی گئی ہیں، باقی کا تاحال فیصلہ نہ ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں

حالات آج بھی یقیناً خراب ہیں لیکن 6 ماہ میں بہتری آئی ہے۔ بلال اظہر کیانی

اسلام آباد (پاک صحافت) بلال اظہر کیانی کا کہنا ہے کہ حالات آج بھی یقیناً …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے