کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی نے طلبہ یونین کی بحالی کا بل منظور کرکے نئی تاریخ رقم کی ہے دیگر صوبوں میں بھی طلبہ یونینز بحال ہونی چاہئیں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں طلبہ یونین کی بحالی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ طلبہ سے یونین سازی اور اپنے نمائندے کے چناؤ کا حق چھین کر نوجوانوں کی آواز کو دبانے کی کوشش کی گئی تھی جسے پیپلزپارٹی نے بحال کردیا ہے۔
پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا ہے کہ اب درس گاہوں میں طلبہ سے متعلق فیصلہ لینے والی انتظامیہ میں طلبہ کا اپنا نمائندہ ہوگا جو طلبہ کا موقف صاف و شفاف انداز میں پیش کرنے کے ساتھ ساتھ طلبہ کے حقوق کا دفاع بھی کرے گا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ملک بھر میں طلبہ تنظیمیں بحال ہوں۔
Short Link
Copied