سندھ اسمبلی نے صوبائی ایگریکلچر انکم ٹیکس بل 2025 متفقہ طور پر منظور کرلیا

مراد علی شاہ

کراچی (پاک صحافت) وفاقی کابینہ کے بعد سندھ اسمبلی نے بھی سندھ ایگریکلچر انکم ٹیکس بل 2025 متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سپیکر کی زیر صدارت ہونے والے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وزیر پارلیمانی امور ضیاء الحسن النجار نے سندھ ایگریکلچر انکم ٹیکس بل 2025 پیش کیا جسے ایوان نے اتفاق رائے سے منظور کیا۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کرپشن کا گڑھ ہے، ایف بی آر نے اپنی ناکامی چھپانے کیلئے کہا زرعی شعبہ ٹیکس نہیں دیتا، جیسے ایف بی آر کہیں جگہوں پر ناکام رہا، یہاں بھی ناکام رہا۔

ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ایس آر بی نے ہمیشہ اپنا ہدف پورا کیا ہے، زرعی ٹیکس تیس سال سے لگا ہوا ہے، گزشتہ برس مئی میں وفاق نے کہا کہ یہ ٹیکس دیں اور ایف بی آر جمع کرے گی۔ ہم نے کہا تھا ٹیکس 15 فیصد سے ڈائریکٹ 45 فیصد پر نہ لے کر جائیں، کسان اگر فصل نہیں اگائے گا تو ہم کیا کھائیں گے، زرعی ٹیکس قانون میں بہتری کی گنجائش ہے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کہ ٹیکس کلیکشن صوبائی حکومت کرے گی، یہ تاثر غلط تھا کہ زراعت پر پہلے ٹیکس نہیں تھا، تنخواہ فکس ہوتی ہے، زراعت کے نظام میں انکم کو کیلکولیٹ نہیں کر سکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے