سندھ اسمبلی

سندھ اسمبلی میں 3 ہزار 56 ارب سے زائد کا بجٹ منظور

کراچی (پاک صحافت) سندھ اسمبلی نے 3 ہزار 56 ارب سے زائد کا بجٹ منظور کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں حزب اختلاف کی جانب سے پیش کردہ تمام کٹوتی کی تحاریک مسترد کردی گئیں، جب کہ حکومت نے 158 مطالبات زر ایوان میں پیش کیے۔ اپوزیشن نے اخراجات کم کرنے کے لیے 1197 کٹوتی کی تحاریک پیش کیں، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے تمام تحاریک کی مخالفت کی۔

ذرائع کے مطابق بجٹ اجلاس کے بعد سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا کہ پوری بجٹ بحث اچھے ماحول میں چلی، صرف 2 محکموں کی بات کرکے فنانس بل پاس کروا لیا، سندھ فنانس بل پر اپوزیشن کی بات نہیں سنی گئی۔

انھوں نے کہا کہ اسپتالوں پر پروفیشنل ٹیکس کو بڑھایا جا رہا ہے، اسکولوں اور ڈاکٹرز کی فیسوں میں کئی گنا اضافہ ہوگا۔ سندھ کے بجٹ سے امید لگانے کی ضرورت نہیں، حکومت جیسے چلتی آئی ہے ویسے ہی چلےگی۔

علی خورشیدی نے کہا کہ موٹر وہیکل ٹیکس کی شرح میں اضافہ ہوگیا، ملکی ساختہ گاڑی پر ٹیکس لگانا قابل قبول نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شرجیل میمن

شرجیل میمن کا گورنر سندھ سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ

کراچی (پاک صحافت) سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے