کراچی (پاک صحافت) سندھ اسمبلی نے آئینی بینچز کی تشکیل سے متعلق قرارداد منظور کر لی۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران سندھ میں آئینی بینچز کی تشکیل سے متعلق قرارداد ایوان میں پیش کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق قرارداد وزیر پارلیمانی امور ضیاء لنجار نے پیش کی۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم اراکین نے کھڑے ہوکر قرارداد کے حق میں ووٹ کیا، قرارداد کے حق میں 123 اراکین نے ووٹ دیا۔
واضح رہے کہ جماعت اسلامی کے فاروق احمد اور 4 آزاد ارکان نے قرارداد کی مخالفت کر دی۔ وزیر پارلیمانی امور ضیاء لنجار نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 202 اے کے سب کلاز 6 کے تحت قرارداد لانا ضروری تھا، یہ آئینی تقاضا ہے۔
Short Link
Copied