سمندر کے پانی پر تیل کا کارپٹ بچھا ہوا لگتا ہے، ترجمان سندھ حکومت

مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت کے ترجمان و وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مشیر برائے ماحولیات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا  نے  نے کیماڑی جیٹی پہنچنے پر سمندر کی صفائی کے کام کاجائزہ لیا اور کہا کہ اس وقت سمندر کے پانی پر تیل کا کارپٹ بچھا ہوا لگتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت نے کیماڑی جیٹی کا دورا کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کروڑوں اربوں روپے اس سمندر کی وجہ سے کماتا ہے، اُسے اس کی صفائی پر خرچ بھی کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھاکہ سمندر میں کچرا ڈالنے سے گریز کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سمندر کی صفائی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مزید کہاکہ ہم نے یہاں مچھیروں کے ذریعے بھی سمندر کا کچرا صاف کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ سمندر میں بھی کچرے کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانا چاہیے، سمندر کی صفائی میں نیوی، میری ٹائم اور ڈاکیارڈ نے بھی تعاون کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے