ساجد حسین طوری

سمندرپار پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ساجد طوری

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر ساجد طوری کا کہنا ہے کہ سمندرپار پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سمندرپار پاکستانیز ساجد حسین طوری نے غیرملکی دورے پر روانگی سے قبل کہا کہ رومانیہ، پرتگال، اٹلی، گریس اور دیگر مغربی ممالک کو بڑے پیمانے پر افرادی قوت کی ضرورت ہے اور ہم ان ممالک کو پاکستانی ورکرز اور پروفیشنلز بھیجنے کے معاہدے کرنے کے لیے بھرپور کوششیں اور بات چیت کررہے ہیں۔

ساجد طوری کا مزید کہنا تھا کہ وہ ویزوں کے حصول اور امیگریشن کے عمل کو آسان بنانے کے لیے متعلقہ ممالک کے حکام سے بات کریں گے تاکہ کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ پاکستانی لیبر فورس اور پیشہ ور افراد کو ان ممالک میں بھیجا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی وجہ سے پاکستان نے مالی سال 22 میں 31 ارب ڈالر سے زائد کی ریکارڈ ترسیلات زر حاصل کیں جو ملکی معیشت کا ایک بڑا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عقیل ملک

سنی اتحاد کونسل والے کس منہ سے مخصوص سیٹیں مانگ رہے ہیں۔ ترجمان حکومتی قانونی امور

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان حکومتی قانونی امور کا کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے