اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کی تابوت میں آخری کیل ٹھونک چکے ہیں، اب پی ٹی آئی حکومت کی کشتی ڈوبنے لگی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اپنے گھر سے دنیا نے ان کے خلاف عدم اعتماد کی آواز سن لی ہے، ہمارے کپتان کہتے ہیں بڑا کھلاڑی ہوں مجھے مقابلہ کرنا آتا ہے۔
مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ عدم اعتماد کے مقابلے کا تو وہ سوچ رہا ہے کیا اس نے ملک میں مہنگائی کے لئے ایسی کوشش کی؟ سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ کیا اس ملک میں عام آدمی کی غربت کے خاتمے اور معیشت کی بحالی کی صلاحیت ہے؟
Short Link
Copied