سلیکٹڈ حکمرانوں کو سچ سننا گوارا نہیں، بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں کو سچ سننا گوارا نہیں۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آزاد صحافت اور جمہوریت کا چولی دامن کا ساتھ ہے، پی پی پی آزادی صحافت میں یقین رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہے کہ آج ملک میں شہری حقوق اور صحافت کی آزادی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملتان کے صحافیوں کا آزادیِ اظہار اور جمہوریت کے لیے جدوجہد میں ہمیشہ مثالی کردار رہا ہے۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات پریس کلب ملتان کے نومنتخب عہدیداران کے نام تہینتی پیغام دیتے ہوئے کہی۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی 27 فروری کا لانگ مارچ صحافت سمیت تمام شہری حقوق کی حفاظت کی جدوجہد کا فیصلہ کن مرحلہ ہے، صحافی برادری عوام کے حقوق اور صحافت کی آزادی کو ناقابلِ تسخیر بنانے کے لیے پی پی پی کا ساتھ دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے