کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کو تباہ اور عوام کو خودکشی پر مجبور کرنی والی پی ٹی آئی کی سلیکٹڈ اور نااہل حکومت کے خاتمے کے دن قریب آچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی، بے روزگاری، غربت، ڈالر اور کرپشن کے بعد عمران خان نے تیل کی قیمتوں کو بھی ریکارڈ سطح پر پہنچا دیا ہے۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سلیکٹڈ حکومت میں شامل اگر کسی کو پاکستانی عوام سے رتی برابر بھی ہمدردی ہے، تو خان صاحب کو سمجھائیں۔ انہوں نے کہا کہ 27 فروری سے شروع ہونے والا لانگ مارچ عوام کی جیبوں پر ڈالے گئے ہر ڈاکے کا حساب لے گا، اس حکومت کے خاتمے کے دن آن پہنچے ہیں۔
Short Link
Copied