کراچی (پاک صحافت) سعید غنی نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت عمران خان کے خلاف آئین شکنی کا مقدمہ درج کرے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے اداروں کو متنازع بنا رہا ہے، وفاقی حکومت عمران خان کے خلاف آئین شکنی کا مقدمہ درج کرے۔ اگر حملہ آور بھی مارا جاتا تو عمران خان بہت گند مچاتے۔
سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی پاکستان کی سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہے، پی ٹی آئی چیئرمین پاکستان کے لیے بڑا سیکیورٹی رسک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سندھ میں یہ واقعہ ہوتا تو عمران خان ہمارا خون پی جاتے، وہ ملک اور اداروں کے ساتھ کھلواڑ کررہے ہیں۔ پنجاب میں سارے لوگ عمران خان کی مرضی سے لگے ہیں اور پھر بھی کہتے ہیں ایف آئی آر نہیں کٹ رہی۔
Short Link
Copied