اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی قیادت نے امداد کی بجائے سرمایہ کاری کو ترجیح دی ہے، ہمارا ملک پاکستان وسائل سے مالا مال ہے، قدرتی وسائل موجود ہیں، ہمیں قرضہ نہیں تجارت چاہئے۔
عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے خانہ کعبہ کے اندر نوافل ادا کرنے کی سعادت عطا کی اور مسجد نبوی میں تراویح اور ریاض الجنہ میں نوافل ادا کرنے کا موقع ملا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ خانہ کعبہ میں ملکی ترقی، عوام کی خوشحالی اور اپنے حلقہ کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں۔
Short Link
Copied