کراچی (پاک صحافت) سعودی عرب سے پاکستان پہنچنے والے متعدد مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ جس کے بعد انہیں قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر ریاض سے کراچی ایئرپورٹ آنے والے مسافروں کا ریپڈ ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے چھ مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق کورونا سے متاثرہ تمام مسافر غیرملکی پرواز ایس وی 700 کے ذریعے کراچی پہنچے ہیں۔
یاد رہے کہ اس وقت ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے سبب مزید 65 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ جبکہ تین ہزار 84 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
Short Link
Copied