سعودی عرب سے متعلق بشری بی بی کا بیان پاکستان کیساتھ دشمنی ہے۔ وزیراعظم

شہباز شریف

تونسہ (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے متعلق بشری بی بی کا بیان پاکستان کیساتھ دشمنی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے تونسہ میں کچھی کینال کی بحالی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے خلاف زہر اگلا جائے تو ہمارا بھائی کیا کہے گا؟، ان کو اندازہ نہیں اس بیان سے پاکستان کا خدانخوستہ کتنا نقصان ہوگا۔ حکومت پنجاب کے تعاون سے کچھی کینال بحالی کا مرحلہ مکمل ہوا، مشرف دور میں کچھی کینال منصوبے کا بیڑہ غرق کیا گیا۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ مشرف دور میں غریب قوم کا پیسہ برباد کیا گیا، نوازشریف دور میں اس منصوبے کا آغاز ہوا، اس منصوبے کے اصل محسن نوازشریف ہیں۔ کچھی کینال کو 2022 کے سیلاب سے بہت نقصان ہوا، کچھی کینال کے دوسرے مرحلے کو بھی مکمل کریں گے اور اگلے مرحلے کے لیے وسائل فراہم کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب میں کینسر ہسپتال کی تعمیر جاری ہے، پنجاب میں مریم نواز دن رات محنت کر رہی ہیں، وزیراعلی پنجاب کی محنت کے ثمرات جلد صوبے کے عوام کو ملیں گے، ہم سب مل کر پاکستان کی تقدیر بدلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے خلاف زہرآلودہ بات ناقابل معافی جرم ہے، کوئی ایسا ہاتھ جو پاکستان سعودی عرب دوستی میں رکاوٹ بنے گا اسے توڑ دیں گے، ایسا الزام لگایا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، اپنے سیاسی مفاد کے لیے نفرتوں کے بیج بوئے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے