سعودی عرب اور پاکستان کا رشتہ لازوال اور گہرا ہے۔ مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کا رشتہ لازوال اور گہرا ہے، دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے سعودی عرب کے 92 ویں قومی دن پر شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کو تہنیتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کا رشتہ لازوال، مضبوط اور گہرا ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا اپنے پیغام میں مزید کہنا ہے کہ حرمین شریفین کی مناسبت سے ہر مسلمان کا دل سعودی عرب کی محبت سے لبریز ہے، خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کو قومی دن پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط اور مستحکم سعودی عرب کے لئے دعا گو ہیں، سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے