چوہدری سالک حسین

سعودی عرب، چوہدری سالک کا عازمینِ حج کی رہائش گاہوں و اسپتال کا دورہ

(پاک صحافت) وفاقی وزیرِ مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے عازمینِ حج کی رہائش گاہوں اور اسپتال کا دورہ کیا ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیرِ مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے سرکاری عازمینِ حج سے ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔ عازمینِ حج نے انہیں بتایا کہ اس سال حج کے انتظامات اور عملے کی کارکردگی مثالی ہے۔

وفاقی وزیرِ مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے بتایا کہ پاکستانی عازمین کو جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب منیٰ لے جایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی معاونینِ حج و پیرا میڈیکل عملہ مشاعر میں بھی عازمینِ حج کے ساتھ رہے گا، عازمینِ حج کو قربانی سے متعلق اطلاع پاک حج ایپ کے ذریعے ملے گی۔

وفاقی وزیرِ مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے مزید بتایا کہ وزارت میں قربانی کی رقم جمع کرانے والوں کی قربانی 10 ذی الحجہ ظہر تا عصر مکمل کی جائے گی۔ انہوں نے درخواست کی ہے کہ عازمینِ حج امتِ مسلمہ، اپنے وطن پاکستان اور وزارت کو اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔علاوہ ازیں وفاقی وزیرِ مذہبی امور چوہدری سالک حسین کی زیرِ صدارت حج گروپ آرگنائزرز آف پاکستان کے ساتھ مشاورتی اجلاس ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے