اسلام آباد (پاک صحافت) دنیا کی سب سے بڑی انٹیگریٹڈ انرجی اور کیمیکل کمپنی سعودی آرامکو نے گیس اینڈ آئل (گو) پاکستان میں 40 فیصد حصص خریدینے کا عمل مکمل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ بات سعودی تیل کی کمپنی نے جمعہ کو ایک بیان میں کہی۔ گو، ایک متنوع ڈاؤن اسٹریم ایندھن، لبریکنٹس اور کنوینیئنس اسٹورز آپریٹر، پاکستان کی سب سے بڑی ریٹیل اور اسٹوریج کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ اپنی ویب سائٹ پر گو کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس کی 1100 سے زائد ریٹیل دکانیں ہیں جو پیٹرول، ڈیزل اور لبریکنٹس فراہم کرتی ہیں۔
اعلامیے کے مطابق اس خریداری کا اعلان دسمبر 2023 میں کیا گیا تھا جو سعودی آرامکو کی پاکستان میں پہلی ڈاؤن اسٹریم ریٹیل سرمایہ کاری کی نمائندگی کرتا ہے اور مارکیٹوں میں کمپنی کی بڑھتی ہوئی ریٹیل موجودگی کا اشارہ ہے۔
آرامکو کے ایگزیکٹو نائب صدر برائے پروڈکٹس اینڈ کسٹمرز یاسر مفتی نے کہا کہ ہماری عالمی ریٹیل توسیع میں تیزی آرہی ہے اور یہ حصول ہمارے سفر میں ایک اہم اگلا قدم ہے۔
گو کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کے ذریعے ہم آرامکو کی اعلی معیار کی مصنوعات اور خدمات پاکستان میں قابل قدر صارفین کو فراہم کرنے کے منتظر ہیں۔