اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے سستے پٹرول پیکج کا جلد اعلان کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عوام کو ریلیف دینے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں، انہوں نے قصور اور لاہور میں مفت آٹا مراکز کا اچانک دورہ کیا، ان کا رمضان میں مفت آٹے کی فراہمی کا اقدام تاریخی ہے۔ بی آئی ایس پی ڈیٹا کو استعمال کر کے مفت آٹا فراہم کر رہے ہیں۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ اب تک 42 لاکھ افراد میں مفت آٹے کے تھیلے تقسیم کئے جاچکے ہیں، اس عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ مفت آٹے کی تقسیم کا عمل خیبرپختونخوا میں بھی جاری ہے۔ معاشی مسائل کے باوجود عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہیں۔ سستے پٹرول پیکج کا طریقہ کار فائنل کرلیا، اعلان بھی جلد کردیا جائے گا۔
Short Link
Copied