بلاول بھٹو

سری نگر کے شہداء کی قربانی کشمیریوں کی تحریکِ آزادی کا نقطہ آغاز تھا۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سری نگر کے شہداء کی قربانی کشمیریوں کی تحریکِ آزادی کا نقطہ آغاز تھا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ڈوگرا راج میں سانحہ 13 جولائی 1931 کی برسی پر پیغام میں سری نگر جیل کے سامنے جام شہادت نوش کرنے والے 22 مؤذنوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اذان کی تکمیل کے لیے شہید ہونے والے 22 مؤذنوں کی قربانی رائیگان نہیں جائے گی، عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کو روکے، کشمیریوں سے کیے گئے اپنے وعدے نبھائے، دنیا کے پاس مقبوضہ کشمیر کو آزادی دینے کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں بچا۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی تھی، ہم مسئلہ کشمیر کے متعلق اپنے بانی چیئرمین قائدِ عوام شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے اصولی موقف پر ڈٹ کر کھڑے ہیں، ہم کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے جاری جدوجہد کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، پاکستان پیپلز پارٹی مقبوضہ کشمیر میں بلا روک ٹوک جاری بھارتی بربریت کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے