اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے سرکاری تقریبات میں ریڈ کارپٹ پروٹوکول پر پابندی عائد کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے تمام سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کی غرض سے ریڈ کارپٹ (سرخ قالین) بچھانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
وزیراعظم نے سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کے لیے ریڈ کارپٹ کے استعمال پر اظہار برہمی کرتے ہوئے فوری طور پر تمام سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کے لیے بچھائے گئے ریڈ کارپٹ پر پابندی عائد کر دی۔
انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ آئندہ وفاقی وزرا اور حکومتی شخصیات کے لیے ریڈ کارپٹ استعمال نہیں ہوگا، صرف سفارتی تقریبات میں پروٹوکول کے لیے ریڈ کارپٹ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔
سرکاری تقریبات میں ریڈ کارپٹ کے استعمال پر پابندی کے حوالے سے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
Short Link
Copied