شہباز شریف

سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے اقدامات، نئی بھریتوں پر پابندی سمیت متعدد نوٹیفکیشنز

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت کا سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کرلیا، وفاقی کابینہ فیصلے کی روشنی میں ٹھوس اقدامات کا عملی آغاز کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نےحکومتی اخراجات میں کمی کیلئے اقدامات پر نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جو آسامیاں تین سال سے خالی تھیں، وہ ختم کر دی جبکہ وفاقی حکومت کے ماتحت اداروں میں نئی بھرتیوں پر پابندی بھی عائد کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ایک سال سے زائد عارضی بھرتیوں کے علاوہ نئی بھرتی نہیں ہوگی جبکہ سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج، تمام قسم کی نئی گاڑیوں کی خریداری پر اور ہر قسم کی نئی مشینری اور آلات کی خریداری پر پابندی عائد ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لیبارٹیریز، زراعت، اسکولوں کیلئے مشینری اور آلات کی خریداری ہوسکے گی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے