عبدالعلیم خان

سرمایہ کاری، ملکی ترقی کیلئے امن و امان کا قیام انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ عبدالعلیم خان

اسلام آباد (پاک صحافت) علیم خان کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری، ملکی ترقی کیلئے امن و امان کا قیام انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ، مواصلات، نجکاری عبدالعلیم خان سے جی جی جمال نے ملاقات کی ہے، جی جی جمال نے عبدالعلیم خان کو خیبرپختونخوا کے مختلف مسائل اور سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا۔

صدر آئی پی پی نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے۔ عزم استحکام آپریشن کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ خیبرپختونخوا اور سرحدی علاقوں میں فورسز پر حملے قابل مذمت ہیں۔ سرمایہ کاری ملکی ترقی کیلئے امن و امان کا قیام انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ مایوسی کی کوئی بات نہیں، ملک کا مستقبل محفوظ اور شاندار ہے، بین الصوبائی شاہراہوں اور موٹر ویز کی تعمیر میں خیبرپختونخوا ترجیح ہے۔ کے پی کی حیثیت چین، افغانستان اور سینٹرل ایشیا کیلئے گیٹ وے کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے