سرمایہ کاروں میں اعتماد بڑھ رہا ہے۔ نگران وزیر خزانہ

شمشاد اختر

کراچی (پاک صحافت) نگراں وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ اس وقت سرمایہ کاروں میں اعتماد بڑھ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر اقدامات کی وجہ سے ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی، سرمایہ کاروں میں اعتماد بڑھ رہا ہے۔

نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر کا مزید کہنا تھا کہ برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے، بہتر اقدامات سے ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے