لاہور (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ صوبے میں صفائی ستھرائی کےحوالے سے آج ایک نئی تاریخ لکھی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلی نے وزیر لوکل گورنمنٹ ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور متعلقہ اداروں کے عملے کو بہترین کارکردگی پرشاباش دی ہے۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ بروقت آلائشیں ٹھکانے لگانے، صفائی ستھرائی کے لئے متعلقہ ٹیموں نے محنت سے کام کیا۔ اداروں اور فیلڈ عملے نے عوامی خدمت کے جذبے سے کام کیا۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اور عملے کی کارکردگی لائق تحسین ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب اسی طرح ملکر کام کریں گے تو سب کو ’ستھرا پنجاب‘ نظر آئےگا۔ عید الاضحی کے دوسرے اور تیسرے دن بھی اسی جذبے سے کام کریں گے، شہریوں کو خدمات کی فراہمی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
Short Link
Copied