سب کی مشاورت سے آئینی ترمیم ہوگی، کوئی مرضی مسلط نہیں کرسکتا، سعید غنی

سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سب کی مشاورت سے آئینی ترمیم ہوگی، کوئی جماعت اپنی مرضی کی تجاویز مسلط نہیں کرسکتی۔ کراچی میں سعید غنی نے پیپلز پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ شہدائے سانحہ کارساز کی قبروں پر حاضری دی، قبروں پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہم نے سانحہ کارساز میں شہید کارکنان کی قبروں پر حاضری دی ہے، اس قبرستان میں 7 شہدا کی قبریں ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ 18 اکتوبر کو دہشت گردی کا واقعہ دنیا کا بڑا واقعہ تھا، شہدا کے ذکر کے بغیر جمہوریت کی بات مکمل نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کے لیے آئین میں طریقہ کار موجود ہے، پی ٹی آئی والے ترمیم چاہتے ہیں لیکن کھل کر نہیں بول رہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کے ججز کو متنازع بنایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے