سب سے بڑا غلام عمران خان خود ہے، اسفند یارولی

اسفندیار ولی

پشاور (پاک صحافت) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفند یار ولی نے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے بڑا غلام عمران خان خود ہے، عمران خان نے تسلیم کرلیا امریکی سازش کا نعرہ عوام کو گمراہ کرنے کی سازش تھی۔

تفصیلات کے مطابق اسفند یار ولی نے جاری بیان میں کہا کہ سازشی بیانیے کی ناکامی دیکھ کر عمران نیازی خود اپنی بات کو جھوٹ ثابت کر رہا ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ملکی سالمیت کو داؤ پر لگانے والا کہہ رہا ہے معاملہ ختم ہوچکا، سب سے بڑا غلام یہ خود ہے، جو کہہ رہا اب آگے بڑھ چکا ہوں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک پروپیگنڈا سیل غیر ملکی میڈیا کو میرے انٹرویو میں سے چیزیں چُن چُن کر نکال رہا ہے اور اچھال رہا ہے۔ نے کہا کہ بین الاقوامی معاملات پر ان کا مؤقف 26 سال سے یہی ہے کہ وہ چین، روس، امریکا سب سے دوستی چاہتے ہیں، غلامی کسی کی نہیں چاہتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے