9 مئی

سانحہ 9 مئی میں پی ٹی آئی کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت منظرعام پر

اسلام آباد (پاک صحافت) 9 مئی کے سانحہ میں پی ٹی آئی کے براہ راست ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت منظر عام پر آگئے۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی مشروط معافی اور کلوز سرکٹ فوٹیجز سامنے لانے کے بیان کے بعد اہم حقائق ویڈیو کی صورت میں سامنے آئے ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق سانحہ نو مئی کے بعد سات دن کے اندر 81 ویڈیوز بطور ڈیجیٹل شواہد سامنے آئیں، شرپسند کارروائیوں کی 2046 تصاویر امیجز تفتیش کا حصہ بنیں، 542 مشتعل مظاہرین کے چہرے 305 نمبر پلیٹس سی سی ٹی وی ریکارڈ میں آئے۔

پولیس حکام کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں نے 2 کروڑ 4 لاکھ 60 ہزار کے کیمرے اور سائیٹس تباہ کیں، کیمروں اور سائیٹس کی مد میں 24 لاکھ روپے مالیت کا نقصان کیا گیا، 55 لاکھ روپے مالیت کے کیمرے صرف گرجا چوک کے قریب تباہ کئے، 400 سے زائد شواہد عدالتوں میں جمع کرائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے