اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سانحہ گوجرانوالہ میں عمران خان کو تحقیقات کا حصہ بننا پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ ہر وقت لوگوں کو بے وقوف نہیں بناسکتے، عمران خان تم شہباز شریف، رانا ثناءاللہ اور سینئر افسر کا نام لیتے ہو مگر کوئی تحقیق اور ثبوت نہیں پیش کیے جارہے۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ شوکت خانم اسپتال میں پولیس اور تحقیقاتی اداروں کو جانے نہیں دیا جا رہا، عمران خان قانون کے بجائے اپنی مرضی کی ایف آئی آر کروانا چاہتے ہیں۔ یاد رہے کہ عمران خان کی جانب سے اب تک سانحہ گوجرانوالہ کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کروائی گئی ہے۔
Short Link
Copied