سانحہ مری، حکومتی اتحادی بھی پی ٹی آئی کے خلاف بول پڑے

سانحہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) سانحہ مری پر جہاں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ وہیں پر حکومت کے اتحادی بھی حکومت کے خلاف بول پڑے۔ اتحادی جماعتوں نے بھی وفاقی اور صوبائی حکومت کو سانحہ مری کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق  قومی اسمبلی کے فلور پر ایم کیو ایم نے مری واقعے کا ذمہ دار وفاقی اور صوبائی حکومت کو قرار دے دیا۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیا ل کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی صلاح الدین نے کہا کہ سب سے بڑی ذمہ داری مری انتظامیہ کی ہے، این ڈی ایم اے بھی واقعے کی ذمہ دار ہے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی صلاح الدین پی ٹی آئی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت کو شاید اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ اس قدر طوفانی برف باری ہوسکتی ہے، حالانکہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی تھی۔ یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ق )کے رہنماؤں نے بھی سانحہ مری کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے