لاہور (پاک صحافت) اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی ضمانت منظور کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد بدعنوانی عدالت نے دوست مزاری کو ایک ایک لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے اس سے قبل دوست مزاری کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جنہیں سرکاری اراضی پر ناجائز قبضے کے الزامات کا سامنا ہے۔
خیال رہے کہ اینٹی کرپشن نے دوست مزاری کو اراضی پر قبضے کے الزام میں 29 اکتوبر کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد وہ 5 دن جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کی تحویل میں رہے تھے اور مجسٹریٹ نے 4 نومبر کو دوست مزاری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔
Short Link
Copied