سابق پی ٹی آئی رہنما غلام رسول انڑ کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

مسلم لیگ ن

کراچی (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما غلام رسول انڑ نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بشیر میمن سے پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما غلام رسول انڑ نے ملاقات کی۔ بشیر میمن کا کہنا ہے کہ غلام رسول انڑ کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان نوابشاہ کی سیاست میں اہم کردار ہو گا۔

واضح رہے کہ غلام رسول انڑ نے کہا کہ نواز شریف اور بشیر میمن کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے ن لیگ میں شامل ہوا۔ خیال رہے کہ غلام رسول انڑ ضلع نواب شاہ کے حلقے سکرنڈ سے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے